معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دھرنا،لانگ مارچ سمیت تمام آپشن موجود ہیں،حافظ نعیم الرحمن
لاہور:(اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں ہوگا، معاہدے پر اپوزیشن جماعتوں میں سے پروپیگنڈہ کرنے والے جان لیں نقصان عوام ، فائدہ حکومت کو ہورہا ہے، جدوجہد میں کمی نہیں آئے گی، بجلی ٹیرف میں کمی کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دھرنا، لانگ مارچ، شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتالوں سمیت تمام آپشنز موجود ہیں،پورے ملک میں ممبرشپ مہم کا آغاز کردیا، آن لائن ممبر شپ بھی ہورہی ہے ،گلی گلی بھی جائیں گے۔
تاجر رہنماوں سے نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد اور ملک و قوم کی خدمت کے خواہش مند ہر فرد کیلئے جماعت اسلامی کے دروزاے کھلے ہیں، تاجروں سے خصوصی اپیل کرتا ہوں متحد ہوکر ساتھ دیں، یقین ہے ملک کا مستقبل جماعت اسلامی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہااتحاد عوام سے کریں گے،ن لیگ،پی پی کی طرح پی ٹی آئی نے بھی آئی پی پیز کو چھوٹ دی، سب باجوہ کی ایکسٹینشن پر ایک تھے،قومی ایجنڈے کے تحت پرامن مزاحمت کا آغاز کریں گے،بادشاہ سلامت نے اپنی شہزادی کےساتھ بیٹھ کر 2ماہ کےلئے اپنی طرف سے خیرات کا اعلان کیا، خیرات نہیں حق چاہیے اور وہ بھی پورے پاکستان کیلئے چاہیے۔

















