اچکزئی نے خاقان کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)محمود اچکزئی نے شاہد خاقان کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دےدی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے درمیان روابط بڑھنے لگے،شاہد خاقان عباسی کی محمود اچکزئی سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمود خان اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی،ملاقات میں دونوں رہنماوں کا آل پارٹی کانفرنس بلانے اور موجود ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق ہوا۔