انٹرنیٹ پرمانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب،حکومت نے تصدیق کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انٹرنیٹ پرمانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب،حکومت نے تصدیق کردی ،کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو سسٹم کی تنصیب سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ۔

غیر قانونی مواد کی تشہیر کرنے والی ویب سائٹس اور شہریوں کا ذاتی ڈیٹا پبلک کرنےوالی ایپلی کیشنز کی بلاکنگ شروع کر دی گئی ، اداروں کےخلاف پروپیگنڈے میں ملوث آئی ڈیز کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق پی ٹی اے نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے 2369 یو آر ایل ،183 موبائل ایپلی کیشن بلاک کردیں، ڈبلیو ایم ایس سسٹم کی اپ گریڈیشن کے بعد پی ٹی اے مواد بلاکنگ میں خود مختارہوگیا،انٹرنیٹ پر فحش اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر ہوگی نہ قومی سلامتی کےخلاف پروپیگنڈے کی اجازت ہو گی،بلاک کی گئیں ویب سائٹس اور ایپلی کیشن شہریوں کی ذاتی معلومات پبلک کرنے میں ملوث تھیں۔