گوجرانوالہ،لاہور: (بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ ا ڑ گئی،این اے 79 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب ہوگئے۔
ریٹرننگ افسر شبیر حسین بٹ کے مطابق ذوالفقار بھنڈر نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان ورک 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کر سکے،ذوالفقار بھنڈر کی کامیابی پر ن لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا ،آتش بازی بھی کی گئی۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے این اے79گوجرانوالہ میںووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی،جسٹس چودھری اقبال نے احسان ورک کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔
پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ ا ڑ گئی،دوبارہ گنتی میں لیگی امیدوار فا تح

















