اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے دہشتگردوں کو باہر سے مدد مل رہی ہے،دشمنان پاکستان کو مقام عبرت بنائیں گے،زرعی ترقی، برآمدات میں اضافے، مقامی صنعت کے فروغ، نوجوانوں کو فنی مہارت اور روزگار کی فراہمی کیلئے 5سالہ معاشی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے، متحد ہو کر ملک کو جلد اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے اور پاکستان معاشی قوت بنے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شہبازشریف نے کہاکوئٹہ کا دورہ کرکے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی، بہت بلند حوصلہ پایا،26 اگست کو ایسا ماحول پیدا کیا گیا جیسے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہو،دہشتگردی کی انتہا کی گئی،جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دورے کے دوران کور کمانڈر کوئٹہ کی جانب سے دہشتگردی و موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی کس طرح دہشت گرد اور خارجی عناصر بیرونی مدد سے مل کر نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاوزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر قیادت حکومت کابلوچستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کےلئے بہترین پروگرامات لےکر چلنا خوش آئند ہے، پاک فوج دہشتگردوں کا پیچھا کر رہی ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں ساتھ کھڑی ہیں،لیویز کو جدید آلات کی فراہمی کےلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے،دورے کے دوران سیاسی جماعتوں کے زعما سے بھی ملاقات ہوئی وہ سارے محب وطن اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے خواہشمند ہیں، جائز مشوروں کو سنا ،مکمل عمل کریں گے۔
شہبازشریف نے کہادہشتگردوں اور پاکستان مخالفوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،گمراہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کےلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے،بلوچستان کے نوجوانوں کےلئے چائنہ میں سکالرشپس سمیت لیپ ٹاپ و دیگر پروگراموں میں باقی ملک کے نوجوانوں سے 10 فیصد زیادہ کوٹہ دیا جا رہا ہے،ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کےلئے 55 ارب مختص کئے گئے ، سی پیک سے بلوچستان کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں، چین مستند دوست ہے، چینیوں کےخلاف دہشت گردی دوستی میں رخنہ ڈالنے اور سی پیک کے ذریعے عوامی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔
وزیراعظم نے کہابلوچستان کے وزیراعلیٰ سے مل کر وفاقی حکومت ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی، دشمنان پاکستان کو قانون نافذ کرنے اداروں ،سکیورٹی فورسز کےساتھ ملکر مقام عبرت بنائیں گے، موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان معاشی صورتحال کی بہتری کا اعتراف ہے ،طویل سفر ہے ،عزم سے چلنا ہو گا، ملکی ترقی کے سفر پر حکومتیں اور قوم متحد ہے،معاشی پلان ترتیب دےدیا،تیزی سے کام ہو رہا ہے ،جلد قوم کے سامنے لے آئیں گے،جانفشانی سے آگے بڑھنا ہے، مشکلات کا مقابلہ عزم و یکسوئی سے کرنے والی قوموں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، محنت و اتحاد سے پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہوگا اور معاشی قوت بنے گا۔
دریں اثنا اپنے بیان میںوزیر اعظم شہباز شریف نے خارجیوں کےخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہادہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومت کے چیف ایڈوائزرپروفیسر یونس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،شہباز شریف نے پروفیسر یونس کو چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور بنگلہ دیش کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار کو سراہا،بنگلہ دیش میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی اہمیت پر زور،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا پاکستان ، بنگلہ دیش کے عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت،اتفاق کیا گیاوسیع تر علاقائی تعاون جنوبی ایشیا کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پروفیسر یونس نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
جیٹ فیول 12.06،لائٹ آئل11.44،مٹی کاتیل 10.42روپے لٹر سستا
















