اسلام آباد:(بیورورپورٹ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے شہباز شریف سن لیں !شیخ حسینہ واجد کی طرح ائیر لفٹ نہیں ملے گی،معاشی دہشتگردی بند کر کے عوام کو حق دینا ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاملک میں معاشی دہشتگردی ریاستی و حکومتی سطح پر ہو رہی ہے،مخصوص طبقہ آئی پی پیز کے نام پر فائدہ حاصل کر رہا ہے،شریف خاندان اپنی آئی پی پیز کے پیسے تو ختم کریں، آپ اپنی آئی پیز کا پیسہ چھوڑنے کو تیار نہیں تو چین یا کوئی دوسرا ملک کیوں چھوڑے گا،ساری جماعتیں آئی پی پیز کو فائدہ پہنچانے والی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا پیپلز پارٹی ناگ بن کر بیٹھی اور حکومت کے سارے عمل میں شریک ہے، پرانی پی ڈی ایم پھر سے زندہ کی جا رہی ہے،جماعت اسلامی نے سیاسی اعتبار سے نیا ٹرینڈ پاکستان کو دیا ،تاریخی ہڑتال، یکجہتی پر قوم کاشکرگزار ہوں،سوشل میڈیا پر قوموں کو ٹکرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت سے معاہدے کو 21 روز ہوگئے ،45 دن گزریں گے تو ضرور زوردار طریقے سے پوچھیں گے۔
شہباز شریف سن لیں !شیخ حسینہ واجد کی طرح ائیر لفٹ نہیں ملے گی،حافظ نعیم الرحمن

















