اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یوآئی نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
جے یوآئی کے معاون وکیل نے مزید وقت کی استدعا کرتے ہوئے کہا انٹرا پارٹی انتخابات پہلے صوبوں میں ہو رہے ہیں ، صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات کے بعد وفاقی سطح پر ہوں گے، متعلقہ ونگ کو درخواست دی ہے تھوڑا وقت دیا جائے،ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی مدت 7 جولائی سے مکمل ہو چکی ، ٹائم مکمل ہونے پر تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو جاتا ہے۔
ممبر خیبرپختونخوا نے کہا ایک پارٹی کا پہلے بھی تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہو چکا ،جے یو آئی کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ،ممبر سندھ حکومت نے ہدایت کی اگلی سماعت پر دلائل دیں ، الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔
جے یوآئی نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے مزید وقت مانگ لیا

















