اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے خریدار 5 بڈرز کو ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔
قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا پی آئی اے آپریشنز کےلئے خریدار کو تقریباً 425 ارب کی فوری سرمایہ کاری کرنا ہوگی،پی آئی اے کے آئندہ 3 برسوں کےلئے 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،خریداری میں 6 میں سے 3 کمپنیاں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں، نجکاری یکم اکتوبر سے آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔
پی آئی اے خریدار 5 بڈرز کو 75 فیصد شیئرز دینے پر اتفاق

















