لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف کا آئندہ ماہ ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن جانے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 11ستمبر کو اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کےلئے روانہ ہو سکتے ہیں،نواز شریف کو لندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے جس کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے،کچھ اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
نواز شریف کی ستمبر میں لندن روانگی،اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

















