اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلا،سیاسی رہنماوں سے ملاقات کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے دائر درخواست میںموقف اختیار کیا گیااسلام آباد ہائیکورٹ کے26 فروری کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے،عدالت بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے۔
عمران خان کا وکلا ، سیاسی رہنماوں سے ملاقات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

















