فیصل آباد،سرگودھا:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
گنڈاپور فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرکے 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دےدیا۔
دوسری جانب 9 مئی کو توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی عمر ایوب، احمد خان بچھڑ و دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس پر سماعت ہوئی،مزید کارروائی 29 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
گنڈاپور کی 9 مئی کے4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
















