دورہ کے پی،شکایات کاانبار،عمران کی رہائی کیلئے مہم چلاﺅں گی،علیمہ خان

پشاور:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کی رہائی کیلئے مہم چلانے کااعلان کردیا۔

علیمہ خان نے پشاور ،مردان کا دورہ کیا، جیل کاٹنے والے پارٹی کارکنوں ،خاندان کے افراد سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق کارکنوں نے وزیراعلیٰ و دیگر قیادت کےخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے،علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار ،پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے کارکنوںکو ساتھ لےکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی صوبائی لیڈر شپ پر شدید برہمی کااظہار کیا۔