بلیو اکانومی کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور شروع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بلیو اکانومی کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور شروع کر دیاگیا۔

معاشی ترقی کےلئے کراچی میں کولمب کانفرنس آن لاجسٹکس کا انعقاد کیا جائے گا،بلیو اکانومی اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع کےلئے سمندری وسائل کا پائیدار استعمال ہے،عالمی بلیو اکانومی میں پاکستان کا صرف 0.25 فیصد حصہ ہے جو عالمی برآمداتی منڈی میں سب سے کم ہے۔