تیزاب زدہ چہرہ لیے 9 مئی انصاف کیلئے بھٹک رہا ہے:عرفان صدیقی

اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے سوا سال گزر گیا، تیزاب زدہ چہرہ لیے 9 مئی انصاف کےلئے بھٹک رہا ہے، 9 مئی کے بلوائی للکار رہے ہیں ”ہم سے معافی مانگو“۔

عرفان صدیقی نے کہابرطانیہ میں 29 جولائی کو تین بچیوں کے قتل کے بعد عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا حکم جاری ہوگیا، برطانیہ میں سوشل میڈیا جھوٹ سے پھوٹنے والے ہنگاموں سے عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا حکم جاری ہوا، برطانیہ میں تیسرے دن مقدمات کی فوری سماعت اور سزاوں کے عمل کا آغاز ہوگیا، وہاں 2 ہفتوں میں 100 سے زائد بلوائی جیل جاچکے ،ہنگامے سے ہٹ کر تماشا دیکھنے والے دو افراد کی ضمانتی درخواستیں مسترد ہوئیں۔