بجلی مہنگی نہیں سستی ہوئی،میڈیا نے اضافے کا بینڈ بجایا،اویس لغاری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے بجلی مہنگی نہیں سستی ہوئی،تمام میڈیا نے قیمت بڑھانے کا بینڈ بجایا،تمام آئی پی پیز کا جائزہ لے رہے ہیں، چند ہفتوں میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہارواںماہ بجلی کی قیمت میں77 پیسے کی کمی ہوئی،بدقسمتی سے اضافے کامنفی پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے،کچھ عناصرمایوسی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں،توانائی شعبے کے مسائل حل کریں گے۔