اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کو آئین سے متصادم اور متنازع قراردےدیا۔
اپنی ٹوئٹ میںعرفان صدیقی نے کہا2ججوں کا اختلافی نوٹ، بار کونسل کی قرارداد اور آئینی ماہرین کی رائے کو ملا کر دیکھا جائے تو12 جولائی کا 8 جج صاحبان کا فیصلہ آئین و قانون کی شقوں سے متصادم ہے،فیصلہ دینے والے جج صاحبان بالخصوص وہ جنہیں مستقبل میں چیف جسٹس کی باوقار مسند پر بیٹھنا ہے، سوچنا ہو گاکیا آئین شکن فیصلے کا بھاری بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ساری عمر وضاحتیں دیتے رہیں گے یا سنجیدگی سے اپنے فیصلے پر نظرثانی فرماتے ہوئے آئین و قانون کی روشنی میں سقم دور کرکے تاریخ کے سامنے سرخرو ہو جائیں گے۔
سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ آئین سے متصادم و متنازع ہے، عرفان صدیقی

















