شہدا پر فخر،حملے کرنا جہا د نہیں ،جہالت، دہشتگرد جاہل لوگ ہیں:علی امین گنڈا پور

پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے شہدا پر فخر،حملے کرنا جہا د نہیں ،جہالت،دہشت گرد جاہل لوگ ہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا شہدا کے لواحقین، پولیس غازیوں اور افسروں کو سلام پیش کرتا ہوں،مقابلہ اندرونی و بیرونی سازشوں سے ہے، پیسے ہوں یا نہ ہوں مگر ترجیح ہوگی پولیس کو وسائل فراہم کریں، فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں، جب تک امن قائم نہیں ہوگا ملک خوش حال نہیں ہوسکتا، دہشت گرد اپنی اصلاح کریں لوگوں کو شہید نہ کریں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاصوبے میں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جو امن و خوشحالی کا ہوتاکہ کامیاب ہوں،پولیس کو فنڈز دےدئیے ، ضم اضلاع کی پولیس بھی دیگر اضلاع کے پولیس کے برابر ہے، آئی جی جلد از جلد پولیس شہدا کے کوٹے پر بھرتیاں کریں،صوبے کی سرکاری ہاوسنگ سوسائٹیز میں شہدا کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔