شعیب شاہین،شہریار ریاض کی دھرنے میں شرکت،پولیس کے پہنچنے پررفوچکر

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت،پولیس کے پہنچنے پر شعیب شاہین،شہریار ریاض رفوچکر ہوگئے۔

ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر دونوں رہنما موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر بچ نکلنے میں کامیاب رہے،پولیس کو دیکھتے ہی شعیب شاہین نے خطاب بھی ادھورا چھوڑ دیا،قبل ازیںشعیب شاہین، عامر مغل اور شہریار ریاض دھرنے میں پہنچے ،قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا استقبال کیا۔