مہنگائی کی پھر اڑان،شرح میں2.10فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی کی پھر اڑان،نئے مالی سال کے پہلے ماہ شرح میں2.10فیصد اضافہ ریکارڈ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی کے مہینے مہنگائی میں 2.10 فیصد اضافہ ہوا،شرح 11.09 فیصد رہی، شہروں میں مہنگائی 2.03 اور دیہاتوں میں 2.20 فیصد بڑھی،ہسپتال چارجز،فیول،ہوزری، موٹر فیول کے نرخوںمیں بھی اضافہ دیکھا گیا۔