پرویز الٰہی کو سانس لینے میں مشکل ،طبی معائنہ،ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دےدیا

لاہور: (ہیلتھ رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو سانس لینے میں مشکل، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دےدیا۔

رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال لایا گیا ،ڈاکٹروں نے 45 منٹ تک سابق وزیراعلیٰ کا طبی معائنہ کیا، ایکو کارڈیوگرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ ، بلڈ سیمپل بھی لیے گئے۔

اہل خانہ کے مطابق پرویزالٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے،ڈاکٹروں نے کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیتے ہوئے ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔