اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہاہے حکومت کاکام کاروبار کرنا نہیں، پاکستان 40 افراد نہیں، 24 کروڑعوام کا ہے،3آئی پی پیز پلانٹس نے زیرو یونٹ پر 2 ہزار کروڑ وصول کیے ،بجلی سستی دینے والوں سے لیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا پورے ملک کے چیمبرز آف کامرس کے نمائندے موجود ہیں، بزنس کمیونٹی چاہتی ہے عوام خوش ہوں گے تو کاروبار چلیں گے،40 لوگوں نے آئی پی پیز لگائے ہیں، سب بزنس کمیونٹی کہہ رہی ہے 24 کروڑ عوام کیساتھ ہیں، 40 لوگوں کیساتھ نہیں ،بند پلانٹ کاآڈٹ کرایاجائے، سپریم کورٹ پر سارے پاکستان کو اعتبار ہے، سپریم کورٹ سے آڈٹ کی درخواست کریں گے اگر حکومت کہہ دیتی تو صدر کے پاس نہ جاتے۔
3پلانٹس کی زیرو یونٹ پر 2 ہزار کروڑ وصولی،پاکستان 24 کروڑعوام کا ہے،گوہر اعجاز

















