اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم میں پیش آنےوالے افسوسناک واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے علاقے کی سرکردہ شخصیات مسئلے کے پائیدار حل کیلئے مثبت کردار ادا کریں، حکومت معاملے کے حل کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
کرم سے تعلق رکھنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا2گروپوں کے درمیان تصادم کو غلط رنگ دیا گیا، بھائی چارے ،ہم آہنگی کیلئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،کرم کے دونوں گروپوں کی سرکردہ شخصیات کو بلا لیا۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاپارا چنار میں زمینی لڑائی کوغلط رنگ دیا گیا، وزیراعظم نے وزارت توانائی سے ساری چیزوں پر بات کرلی ،بلوچستان میں احتجاج صوبائی معاملہ ہے،سیاسی طور پر کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں،سب چیزیں مستحکم ہیں،اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں،حکومت نے ہی پارا چنار میں سیز فائر کرایا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















