فیصل آباد: (صداقت علی) بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ ڈاکٹر افتخار حسین نقوی‘پیر قاضی محمد فیض الرسول ‘ علامہ ریاض کھرل‘ پیر مقصود مدنی‘ صاحبزادہ ایوب شاہ‘ مفتی انس مدنی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ عملی طور پر تمام سیاستدان ناکام نظر آرہے ہیں۔
افغانستان سے طالبان کا پارہ چنار پر حملہ اس کی کھلی دلیل ہے۔ہم اس کو پاکستان کی سلامتی پر حملہ تصور کرتے ہیں۔آئی پی پیز سے وطن عزیز کو آزاد کرایا جائے اورپاکستانی تاجر رضاکارانہ طور پرآئی پی پیز سے الگ ہو جائیں اور معاہدے منسوخ کریں اور دیگر کمپنیوں سے معاہدے کینسل کیے جائیں یا ان کی ادائیگی پاکستانی روپوں میں کی جائے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل میرٹ کی بنیاد پر کی جائے ۔عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو جنگی جرائم میں ملوث ناجائز ریاست قرار دے چکا ہے لیکن اس کی ظلم و بربریت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔
پاکستانی تاجر آئی پی پیز سے الگ ہوجائیں،پاکستان زندہ باد کانفرنس


















