خواجہ آصف نے بجٹ سے مہنگائی بڑھنے کااعتراف کرلیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بجٹ سے مہنگائی بڑھنے کااعتراف کرلیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکوئی شک نہیں بجٹ سے مہنگائی بڑھی،آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں،اقدامات کے اثرات آنےوالے مہینوں میں نظر آئیں گے،پی ٹی آئی دورمیں تباہی ہوئی، ملک کولوٹا گیا، ریکوری چندماہ یاایک سال میں نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی دہشتگردوں ،طالبان کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہادوبارہ انتخابات کی کوئی امید نہیں، مخصوص سیٹوں پرالیکشن کمیشن نے کام شروع کردیا ،ہر شخص اپنے ذاتی مفاد و مقاصد کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک کےلئے تو کوئی جنگ نہیں لڑ رہا، دھرنے ورنے سارے ذاتی مفادات کےلئے ہوتے ہیں۔