اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہاہے کہ چیف سیکرٹریز چینی کی ریٹیل پرائس مستحکم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چینی کے سٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق چینی کی ایکس ملز کی قیمت حالیہ مہینوں میں مستحکم رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چیف سیکرٹریز چینی کی ریٹیل پرائس مستحکم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔ اجلاس میں صوبوں کو چینی کی خوردہ قیمتوں کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
چیف سیکرٹریز چینی کی ریٹیل پرائس مستحکم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں:رانا تنویر حسین

















