پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر اتحادیوں کو قانونی حکمت عملی میں شامل کیا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں کو قانونی حکمت عملی میں شامل کیا جائے،وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان نے ملاقات کی، مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ اور سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل پر مشاورت کی گئی،قانونی ٹیم نے پی ٹی آئی پر پابندی اور دیگر فیصلوں سے متعلق قانونی نکات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعظم نے ہدایت کی پیپلز پارٹی سمیت تمام حکومتی اتحادیوں کو قانونی حکمت عملی میں شامل کیا جائے جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کےلئے عالمی فرم کی خدمات حاصل کرلی گئیں،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے اور سرمایہ کاری میں بہتری کے حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کےلئے کنسلٹنسی فرم کئیارنی (Kearney) کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں،بریفنگ میں بتایا گیا کئیارنی ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ فرم ہے جس کے آپریشنز دنیا بھر خصوصاً مشرق وسطیٰ میں ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، وزیر اعظم نے سرمایہ کاری اور حکومتی استعداد کار میں بہتری کے ایسے منصوبے جن کے حوالے سے جلد نتائج برآمد ہونے کے امکانات ہیں، کے لیے فی الفور مو¿ثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی،شہباز شریفنے وفاقی وزارتوں کی استعداد کار اور سرمایہ کاری کے بڑھانے پر پیشرفت کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی، جس کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے،اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کئیارنی اب تک وفاقی حکومت کے 15 اداروں کے ساتھ مشاورت کر چکی ہے، جس میں 97 ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے،کئیارنی حکومت کےساتھ مشاورت میں پائیدار ترقی کےلئے منصوبہ بندی کا لائحہ عمل تیار کرے گی اور سرکاری اداروں کا ریگولیٹری فریم ورک بہتر بنانے کےساتھ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کرے گی،اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان ، وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔