ساہیوال(بےورو رپورٹ) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے مسائل کا حل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے بجٹ میں خطیر رقم بھی مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات گاسپل چرچ میں مسیحی نمائندہ وفد سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر بشپ آف ساہیوال ابراہم عظیم ڈینیل اور ایم پی اے ملک قاسم ندیم بھی موجود تھے۔ انہوں نے مسیحی برادری کے مسائل توجہ سے سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں کرسچن قبرستانوں کی بحالی کیلئے سنجیدہ ہیں اوراس اہم مسئلے پر بہت جلد پیشرفت ہو گی۔ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا نے مزید بتایا کہ مسیحی بچوں کیلئے پانچ فیصد جاب کوٹا بھی مختص ہے جبکہ خوشی کے تہواروں پر خصوصی گرانٹ بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے چرچز کی سکیورٹی فول پروف کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اقلیتی برادری کے مسائل کا حل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے :رمیش سنگھ اروڑہ

















