بہاولپور:SHOبغداد شر پسند عناصر کا سرپرست بن گیا،وکیل کے گھر پر قبضے کی کوشش

بہاولپور :(قاسم بھٹی) ایس ایچ او بغداد شرپسند عناصر کا سرپرست بن گیا، معروف وکیل کے گھر میں گھس کر قبضہ کرانے کی کوشش، ایس ایچ او کی سرپرستی میں توڑ پھوڑ، ایس ایچ او کھڑا تماشہ دیکھتا رہا، 15 پر متعدد کالز کے باوجود کوئی ناآیا، اپنے وکلاءدوستوں کے ہمراہ تھانے پہنچا تو ایس ایچ او عابد حمید نے مجھے بھی پابند سلاسل کر دیا، ایس ایچ او پہلے ہی میری وکیل بہن عمارہ انور باجوہ کو بغیر لیڈی کانسٹیبل گھسیٹتے ہوئے ڈالے سے اتارا ۔

تنزیل الرحمن باجوہ ایڈووکیٹ نے بہاولپور بار روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو کہا کہ شر پسند عناصر پولیس کے ہمراہ گھر میں گھس آئے اور SHO عابد حمید تھانہ بغداد الجدید ان کی موقع پر کھڑا سر پرستی اور قیادت کر تا رہا۔ مسلسل 15 پر کال کرنے کے باوجود کوئی نا آیا۔اطلاع ملنے پر میں جب سیدھا تھانہ بغداد الجدید پہنچا اور اسی دوران دیگر وکلاءملک عدیل اسلم ایڈووکیٹ اور دیگر بھی وہاں پہنچ گئے ۔ میں نے ایس ایچ او عابد حمید سے کہا کہ میری بہن کو کس جرم کی پاداش میں تھانہ پر لے کر آئے ہو تو عابد حمید SHO نے اپنے ماتحت ملازمین کو حکم صادر کیا کہ اس کو بھی پکڑ کر حوالات میں دو میں اس کو قانون سکھاتا ہوں۔ کچھ دیر بعد میرا بھائی عمیز الرحمن باجوہ جو کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورسے فزیکل ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے معذور ہے اور پاکستان Disable Cricket National Team کا کھلاڑی ہے، اپنی سواری موٹر سائیکل پر تھانہ پہنچا اور SHO سے کہا کہ آپ لوگ میری بہن کو گرفتار کر کے لائے ہیں۔ SHO نے اسے بھی وہیں پر گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا اور اسے بھی ہمارے ساتھ حوالات میں بند کر دیا۔ اس کے بعد وکلاء صاحبان اور بار عہدیداران نے معاملہ فہمی کی کوشش لیکن SHO عابد حمید بضد رہا کہ میں ان کو جوڈیشل کرواو¿ں گا۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملہ کی تحقیق میرٹ پر کروائی جائے۔