سیاسی مقدمات ریٹائرڈ ججوں کے ذریعے نمٹانا مناسب نہیں:فواد چودھری

لاہور:(خبر نگار)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے سپریم کورٹ فیصلے کےخلاف الیکشن کمیشن کا نظرثانی درخواست دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے،سیاسی مقدمات ریٹائرڈ ججوں کے ذریعے نمٹانا مناسب نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا سیاسی مقدمات خصوصی توجہ چاہتے ہیں ،سماعت حاضر سروس ججوں کو کرنی چاہیے،مریم نواز کو خطرہ ہے اگرفارم 45 کھلے تو سیٹ خطرے میں پڑ جائےگی،تاثر ہے ججز کو ڈرانے کےلئے مارشل لا کی باتیں ہورہی ہیں،الیکشن کو چاہیے چیف جسٹس لاہور کا فیصلہ بھی تسلیم کرے،چیف جسٹس صاحب نے تو اپنے ججز کےساتھ ہی کھڑا ہونا تھا۔