بہاولپور:(قاسم بھٹی) بستی ہوڑیاں یوسی 1برج کالونی کاسیوریج کانظام درہم برہم،مرکزی جامع مسجد کے سامنے سیوریج کاگندہ پانی جمع،نمازیوں کومسجد جانے اورشہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامنا، کمشنر بہاول پور،سی اوکارپوریشن سے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کردیا۔
بستی ہوڑیاں یوسی 1 برج کالونی میں سیوریج کانظام درہم برہم ہوچکاہے گلیوں میں گندہ پانی جمع ہے نمازجمعہ کے لئے مسجد کے دروازے تک رسائی مشکل ہوچکی ہے شہریوں نے بتایا کہ متعددبار کارپوریشن کو شکایات درج کرائی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی گلیوں میں گندہ پانی کھڑارہنے سے تعفن پھیل رہاہے اکثرگھروں میں بھی گندہ پانی داخل ہوچکاہے شہریوں نے کمشنر بہاول پور،ڈی سی بہاول پور،سی اوکارپوریشن بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اورکارروائی کامطالبہ کیا۔
بہاولپور: بستی ہوڑیاں یوسی 1برج کالونی کاسیوریج کانظام درہم برہم

















