اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم نے عمان کو دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
شہباز شریف سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات ہوئی،وزیراعظم نے مسقط کی امام بارگاہ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمان کو دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کےلئے تعاون کی پیشکش کردی اورسلطان ہیثم بن طارق کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،شہبازشریف نے کہا پاکستان ،عمان کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے و ثقافت پر مبنی ہیں،پاکستان کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہیں،سرمایہ کاری وفد کومکمل تعاون فراہم کرینگے،عمانی سفیر نے تجارت و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے ابوظہبی پورٹس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر خرم عزیز خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،شہباز شریف نے کہاابوظہبی پورٹس کے ساتھ معاہدے کے نفاذ میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرکے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی و جدید مشینری سے بندرگاہ پر سامان و کنٹینرز کے انتظام کو بہتر کیا جائے۔
علاوہ ازیںہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر ایتھن سن کی قیادت میں 4 رکنی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہواوے کی مدد سے سالانہ 3لاکھ پاکستانی طلباءو طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پیشہ وارانہ تربیت سے آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی، خودکار، جدید و تیز تر گورننس کے نظام کے نفاذ کےلئے حکومتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















