راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نئے توشہ خانہ کیس میں عمران ،بشریٰ سے پانچویں بار تفتیش،عدت کیس میں بریت چیلنج کردی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق توشہ خانہ نئے ریفرنس کی تفتیش کیلئے نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے داخل ہوئی اورعمران ،بشریٰ سے تفتیش کا پانچواں مرحلہ مکمل کیا،دونوں سے تقریباً 45 منٹ تک تفتیش کی گئی، نیب ٹیم نے تحفے میں ملنے والے جیولری سیٹ ودیگر معاملات پر سوالات کیے۔
دوسری جانب خاور مانیکا نے عدت کیس میں عمران ،بشریٰ کی بریت چیلنج کردی،خاور مانیکا نے درخواست میں موقف اختیار کیا کیس کے اہم پہلو نظرانداز کرتے ہوئے عمران ،بشریٰ کی سزا کوکالعدم قراردیاگیا، اپیلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا، کورٹ کی جانب سے دونوں ملزموں کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا، ایڈیشنل سیشن جج کا سزا کےخلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم ،ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال اور دونوں کی سزا کوبحال کیا جائے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















