سرکاری سطح پر ماڈل ایگریکلچر مالز بنانے کا فیصلہ

:( )پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر ماڈل ایگریکلچر مالز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ابتدائی طورپر 95 کروڑدس لاکھ روپے کی لاگت سے بہاولپور، ملتان، ساہیوال اورسرگودھا میں ماڈل ایگریکلچر مالزبنائے جائیں گے-

محکمہ زراعت کےمطابق ماڈل سنٹرز پرکسانوں کو فیکٹری ریٹ پربیج اور پیداوار بڑھانے والی ادویات فراہم کی جائیں گی جس سے آڑھت اورکمیشن ایجنٹس کا خاتمہ ہوگا۔