سمندری پولیس کی کارروائی، 2خطرناک گینگ کے 6ڈاکو گرفتار
سمندری :(شبیر کسانہ)سی پی او فیصل آباد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد، ٹاون ایس پی ڈویژن اور ڈی ایس پی سر کل سمندی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر سمندری کی بڑی کارروائی، موٹر وے سمیت مختلف مقامات پر ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2 خطر ناک گینگ کے 6ڈاکو گر فتار، موٹر سائیکلیں لاکھوں روپے کی نقدی سمیت طلائی زویورات کل 33لاکھ مالیت کا سامان بر آمدکرلیا گیا۔
ڈی ایس پی سر کل سمندری آصف خاں نے تھانہ صدر سمندری میں ایس ایچ او فہد وڑائچ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ موٹر وے سمیت دیگر مقامات پر دہشت کی علامت 2رکنی عمار عرف عماری گینگ، عثمان عرف ثانی گینگ کے چھ ڈاکووں کو ایس ایچ او فہد وڑائچ قیادت میں گر فتار کر لیا گیا ہے جنکے قبضہ سے 15عدد موٹر سائیکلیں مالیتی 13لاکھ 20ہزار، نقدی 5لاکھ روپے، طلائی زیورات مالیتی 14لاکھ 70ہزارٹوٹل تقریبا 33لاکھ روپے مالیتی مال بر آمد کر لیا ہے او ر 32 مقدمات چالان کر دیئے گئے ۔
ڈی ایس پی آصف خاں نے بتایا کہ الحمد اللہ سمندری کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان جو کہ عوام کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں انشاءاللہ چند روز تک میرئے سی پی او صاحب سمندری پہنچ کر بڑی پریس کانفرنس کریں گے جسمیں سمندری کے عوام کیلئے بڑ ا سر پرائز ہو گا پر یس کانفرنس کے اختتام پر ڈی ایس پی سر کل آصف خاں نے صدر بار ایسوسی ایشن سمندری رانا عبدالوحید خاں، جنرل سیکرٹری چوہدری روشان شوکت، صدر سمندری پریس کلب شبیر احمد کسانہ، صدر میڈیا پریس کلب سہیل سرور، صدر مر کزی انجمن تاجراں سمندری شبیر احمد مہالمی، چوہدری ساجد جٹ کے ہمراہ بر آمد ہونیوالی 15موٹر سائیکلیں اور نقدی مقدمات کے مدعیوں میں تقسیم کیں۔

















