شہدائے کربلا کی عظیم قربانی نے قوموں کی بقا ءکیلئے رہنمائی کی :حمزہ شہباز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا ءکی قربانی نے قوموں کی بقا ءاور زندگی کیلئے تا ابد رہنمائی کی مشعل روشن کی، معرکہ کربلا زہد و تقویٰ اور شجاعت کی ایسی مثال ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین نے ظالم کی اطاعت کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا،نواسہ رسول کی قربانی کا سبق ہے کہ حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے۔جب بھی کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئیگا تو تاریخ انسانیت میں امام حسین اور شہدائے کربلا کی بے مثال جرا¿ت، بہادری اور لازوال قربانیوں کی گونج سنائی دیگی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا یہ سبق بھی ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اللہ کے حضور سر خرو ہوا جا سکتا ہے۔