لاہور: (اپنے نمائندے سے)جماعت اسلامی کامہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج،شہر شہر دھرنے دئیے گئے،مظاہرین حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہابجلی ٹیرف میں بے تحاشا اضافے و ظالمانہ ٹیکسز کےخلاف اسلام آباد میں 26 جولائی کو دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے،دھرنے تک عوامی موبلائزیشن جاری رہے گی، تحریک عوام دشمن بجٹ کےخلاف ہے ،حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں وظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاحکمران آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی بلوں میں اضافہ کر رہے ہیں، حکمران اشرافیہ ظالمانہ ٹیکس و پٹرول کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر رہی ہے،عوام دشمن اقدامات کے خلاف حق دو عوام کو تحریک چلا رہے ہیں، عوامی حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے، عدالت بھی جائیں گے، 26 جولائی کے پرامن دھرنے میں سب کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں،امیر جماعت اسلامی نے کہامخصوص نشستوں پر فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ فوری طورپر استعفیٰ دیں۔
جماعت اسلامی کامہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج،شہر شہر دھرنے

















