اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)حکومت سے مذاکرات کامیاب، فلور ملز نے کئی دن سے جاری ہڑتال ختم کردی،بریک تھرو فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومتی وزرا کے درمیان ملاقات میں ہوا،وزیر اعظم نے فلور ملز کےساتھ مذاکرات کا ٹاسک وفاقی وزیر احد چیمہ کو سونپا تھا، ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی شریک رہے۔
دوسری جانب پاکستان گڈر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں 25جولائی کو پہلے مرحلے میں پنجا ب ،خیبر پختونخوا میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے دیگر رہنماﺅںکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہیں،معاشی حالات ایسے ہیں کاروبار کم ہو کر 25فیصد تک ہی باقی رہ گیا ،مطالبات حل نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے ۔
حکومت سے مذاکرات کامیاب، فلور ملز نے ہڑتال ختم کردی



















