پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہاہے وقت آگیا وفاقی حکومت جانے کی تیاری کرے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا عدت نکاح کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،پھر ثابت ہوگیا بانی پی ٹی آئی کےخلاف تمام کیسز جعلی ہیں، عوام جعلی حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے، عمرا ن خان جلد جیل سے باہر ہوں گے۔
مقدمات پھر جعلی ثابت،وفاقی حکومت جانے کی تیاری کرے، بیرسٹر سیف

















