فیصلہ جزوی تسلیم،پی ٹی آئی کےساتھ خیر سگالی، اپیل نہیں کرینگے،فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے سپریم کورٹ کا فیصلہ جزوی تسلیم،پی ٹی آئی کےساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں،نظرثانی اپیل دائر نہیں کریں گے، فیصلے پر حتمی رائے آئینی و قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔

فضل الرحمن نے کہاامید کرتے ہیں فیصلہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کےلئے پیشرفت کی طرف مفید اور تحفظات دور کرنے کےلئے مذاکرات کا ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا،جے یوآئی بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی تاہم فیصلے سے متاثر ہونے والے پارٹی اراکین کو اپیل کاحق استعمال کرنے سے نہیں روک سکیں گے۔