تحریک انصاف کو 77متنازع نشستوں میں سے65 ملنے کے امکانات روشن

لاہور:( ) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کوقومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77متنازع نشستوں میں سے65 ملنے کے امکانات روشن ہو گئے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجموعی طور پر 77 متنازع نشستیں قرار پائیں جس میں سے قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں ہیں، خواتین کی کل 60 سیٹوں میں سے 20 ، 3اقلیتی نشستیں، پنجاب اسمبلی سے 27اور خبیر پختونخوا اسمبلی سے 13اور تین اقلیتی نشستیں، سندھ اسمبلی سے2 نشستیں ملنے کی راہ ہموار ہو گئی۔