اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟سپریم کورٹ فیصلہ جمعہ کو سنائے گی۔
فل کورٹ کے بنچ نے مشاورت مکمل کرکے کاز لسٹ جاری کردی گئی فیصلہ آج 12 بجے سنایا جائے گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مختصر حکم نامہ سنائیں گے۔
قبل ازیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت دوسرے روز بھی مشاورتی اجلاس ہوا ،مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کرنےوالے فل کورٹ میں شامل13 ججز نے شرکت کی،اجلاس تقریباً 40منٹ تک جاری رہا ،کیس کے فیصلے پر غور کیا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا

















