محکمہ زراعت کے زیر اہتمام لینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا تربیتی سیشن

ساہیوال:(بےورورپورٹ) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال ساہیوال میں لینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (لمز) کے بارے میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا، سیشن میں ڈویژن ساہیوال کے تمام DDAs، ADAs، زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن ساہیوال چودھری شہباز اختر نے کی۔

ڈائریکٹر زراعت نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور تربیت کے مقاصد پر روشنی ڈالی، ڈائریکٹر لمز فضیل ارشد نے ایپ اور اس کے مختلف فیچرز کے بارے میں بتایا،شفیق الرحمن ڈپٹی منیجر ایف ایف سی نے فصلوں کے متوازن غذائی اجزاءاور کھاد کا ڈیٹا پیشکیا، ذوالفقار غوری ڈائریکٹر ایگریکلچر پلانٹ پروٹیکشن ساہیوال نے چاول کی فصل کےلئے ممنوعہ کیڑے مار ادویات کے بارے میں بتایا، آخر میں سوالات جوابات کا سیشن بھی ہوا۔