غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملکی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کااظہار کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)غیر ملکی سرمایہ کاروں کا سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش،اوورسیز انویسٹمنٹ چیمبر آف کامرس نے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر سالانہ سروے 2024 جاری کردیا۔

سروے میں200 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سکیورٹی حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

شرکا کے مطابق 2024 میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال مزید خراب ہوئی،ملک کے کچھ شہروں میں سکیورٹی کی صورتحال میں معمولی بہتری بھی نوٹ کی گئی ،71 فیصد شرکا کے پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے سکیورٹی خدشات سر فہرست ہیں۔