لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلویز انتظامیہ مسافروں کو کاغذی ریلیف و سہولیات تک محدود ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کی منصوبہ بندی آمد وروانگی میں گھنٹوں تاخیر مسافروں کو مسائل کا سامنا، منزل تک پہنچنے کی خاطر روڈز ٹرانسپورٹ کے رجحان میں اضافہ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ محکمہ پر مسافروں کے اعتماد کو بحال کرنے کی منصوبہ بدی میں ناکام دکھائی دے رہی ہے سی ای او ریلویز کا مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کی خاطر اضافی ٹرینوں کو ٹریک پر چلانے کی منصوبہ بندی بھی کام نہ آسکی۔ عرصہ دراز سے کراچی سے لاہور آنے والی متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں کا تاخیر کا شکار ہیں جن کی آمد اور روانگی میں بہتری لانے کی بجائے کاغذی رپورٹس تک کارکردگی دیکھنے میں آرہی ہے جس جس کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی تاخیر کا معاملہ حل ہونے کو نہیں آرہا سی ای او ریلویز کی جانب سے مسافروں کو کاغذی ریلیف و سہولیات کی فراہمی کی منصوبہ بندی دیکھنے میں آرہی ہے اس غیر سنجیدہ صورتحال کی وجہ سے مسافروں کا ریلویز پر اعتماد کا خاتمہ ہونے کے مزید اسباب پیدا کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا ٹرین پر سفر کرنے کی بجائے ٹرانسپورٹ کے استعمال کا رجحابن دیکھنے میں آرہا ہے جو کہ ریلویز انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے اہم مسئلہ کو حل کرنے کی منصوبہ بندی میں فقدان ہے گزشتہ روز کراچی سے تاخیر سے آکر قراقرم اور بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے لاہور سے بھی تاخیر سے روانہ ہوئی اور قراقرم 42ڈاﺅن لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی جبکہ بزنس ایکسپریس 34-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔ لاہور ڈویژن کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں مسافروں کو بہت بڑا ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی دکھانے کی خاطر ڈی ایس ریلوے لاہور حنیف گل کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت سٹیشن پر موجود رہیگا اور ٹرینوں کی آمد و روانگی کے اوقات کا ر کی مزید معلومات اور اپ ڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 پر رابطہ کریں۔
ٹرینوں کی آمدورفت میں گھنٹوں تاخیر، مسافر پریشانی کا شکار،ریلوے انتظامیہ کاغذی ریلیف و سہولیات تک محدود

















