اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے پاکستان عوام پارٹی کو اربوں پتی سرمایہ کاروں کا اکٹھ قراردےدیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہااربوں پتی سرمایہ کاروں کے اکٹھ میں پرانی ٹیپ چلائی گئی،تضادات سے بھرپور تقریریں دیکھنے کو ملیں، تضادات سے بھرپور تقریریں کرنے والے ماضی میں اقتدار کی کرسی سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے، عوام سوال کرتے ہےں جب ملک کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان تھے تب آپ کیوں خاموش تھے؟۔
عطا تارڑ نے کہاوزیراعظم، وزیر پٹرولیم اور وزیر خزانہ رہنے والے کئے گئے اپنے اعلانات پر اقتدار کے عہدوں پر رہتے ہوئے عمل کیوں نہ کر سکے،وفا جیسی صفت نہ ہونے والے اقدار کی سیاست کیا کریں گے، ایک جانب کہتے ہیں اقتدار منزل نہیں اور ساتھ ہی اپنے آپ کو مسیحا بھی قرار دیتے ہیں، وفاقی وزیر نے کہان لیگ جب جب اقتدار میں آئی عوام کے معیار زندگی اور ملکی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم ،کابینہ دن رات پاکستان کو معاشی میدان میں ابھرتاملک بنانے کےلئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















