رحیم یارخان،نہری پانی چوری معمول ،کرپٹ افسروں نے لاکھوں روپے رشوت لیکر موگے توڑ دیئے

بہاولپور:(قاسم بھٹی)رحیم یارخان میں سرعام نہری پانی چوری ہونامعمول بن گیا، سی ایم کابنایاگیا مانیٹرنگ سیل غیرفعال ہوگیا ،زمینداروں کی جانب سے باربارشکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں، کرپٹ مافیا اورمحکمہ انہار کے رشوت خوروں نے ایکاکرلیا ۔

چیف منسٹر پنجاب کابنایا جانے والا مانیڑنگ سیل PMIU بھی غیرفعال ہوچکاہے ،ذرائع کے مطابق زمینداروں کی جانب سے نہری پانی کی چوری بارے سینکڑوں شکایات کی درخواستیں محکمہ انہار کودی گئی مگرکوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے،زمینداروں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا محکمہ انہار کے کرپٹ افسروں نے لاکھوں روپے رشوت لیکر موگے توڑدیئے جس کے باعث غریب کسانوں خاص طورپر ٹیل پرواقع کسانوں کواپنے حصہ کاپانی نہیں مل رہااور زمینیں بنجرہورہی ہیں ۔

کاشتکاروں نے مزید کہا مانیٹرنگ سیل کے شکایت نمبر080011333 کوفوری متحرک کیاجائے اورنہروں کی مانیٹرنگ سخت سے سخت کی جائے اورہمارے علاقوں میں مانیٹرنگ ٹیمیں بھیج کرپانی چوری چیک کرایاجائے تاکہ ہمیں اپنے حصہ کا پانی مل سکے۔