گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاءالحق (شیخ فیصل ایوب ) نے وفد کےساتھ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس میں سابق نگران صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت ایس ایم تنویر سے ملاقات کی ،وفد میں سابق صدور اخلاق احمد بٹ،حاجی شکیل ،ملک ظہیر الحق ،خواجہ ضرارکلیم ،رانا شہزاد حفیظ، شعیب بٹ،عمر اشرف مغل ،سابق سینئرنائب صدور عرفان سہیل ،اظہر اسلم ،ملک امین ناز ،نوشاد احمد راجپوت سابق نائب صدر عرفان یعقوب بٹ کے علاوہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے سینئر قائدین شامل تھے۔
ضیا الحق (شیخ فیصل ایوب) نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے فنانس ایکٹ 2024ءمیں منظور کئے گئے پوائنٹس میں ترمیم کی ضرورت ہے، ایکسپورٹرز کو جو کہ پہلے فائنل ٹیکس کیٹگری میں آتے تھے موجودہ فنانس بل میں ان کو نارمل ٹیکس میں شامل کر دیا گیا،واپس فائنل ٹیکس رجیم (FTR)میں ہی رکھا جائے،صنعتکاروں کو ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ بنا دیا گیا ہے ہر لحاظ سے موجودہ ٹیکس پیئر زپر تمام بوجھ ڈال دیا گیا ہے یہ اضافی برڈن ہے اس طرح صنعتکار اپنا کام کرنے کی بجائے حکومت کیلئے ٹیکس ہی اکٹھا کرتا رہے گا ،صنعتکار کو ووہولڈنگ ایجنٹ سے چھٹکارا دلوایا جائے ۔
فنانس ایکٹ 2024ءمیں ترمیم کی ضرورت ہے:گوجرانوالہ چیمبر

















