اپوزیشن بس کردے ،ملک کو آگے بڑھنے دے:پنجاب حکومت

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا طرز حکمرانی منفرد ہے،اقدامات نظر آ رہے ہیں، اپوزیشن بس کردے ،ملک کو آگے بڑھنے دے،حکومت کا کام مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے،مریم نواز نے جو کہا کرکے دکھایا، پنجاب میں بہترین اقدامات سے آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی ،فائدہ براہ راست عوام کو پہنچا،غریب آدمی کا نوالہ سستا کرنا مریم نواز کا مشن ہے،اربوں کی گندم موجود، روٹی مہنگی نہیں کرنے دیں گے، آٹامہنگا کرنے میں ملوث فلور مل کےخلاف سخت ایکشن ہوگا،ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری ،وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے ڈی جی پی آر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز کی طرز حکومت سے نہیں لگتا پہلی حکومت ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعلیٰ بذات خود مانیٹر کر رہی ہیں،پہلے 100دنوں میں تاریخی اقدامات اٹھائے گئے، پنجاب اسمبلی میں کسی بھی وزیر اعلیٰ کی سب سے جامع و بہترین پرفارمنس پر مبنی ریکارڈ تقریر تھی۔

وزیراطلاعات نے کہامریم نواز نے واضح پیغام دیا اب پاکستان کو آگے بڑھنے دیں، نعرے بازی نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ کو بیورو کریسی کا مکمل تعاون حاصل ہے،پنجاب کی تاریخ میں بہت سے نئے منصوبے متعارف کرائے جارہے ہیں، مریم نواز کے تمام 100منصوبے عملی طور پرموجود اور زمین پر نظر آتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب میں روٹی ،آٹے کی قیمتوں میں کمی کےساتھ عملدرآمد کرایا،،تمام حکومتی مشینری مریم نواز کے ساتھ کام کر رہی ہے اب غریب عوام 100سے 150 روپے میں باآسانی سبزی خرید سکتے ہےں، مرغی کے گوشت کی قیمت 800روپے سے کم کر کے 400سے نیچے لے آئے دیگر اشیائے خورونوش کے نرخوں کو بھی عام آدمی کی پہنچ میں لانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترجیح ہے۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو کہا کرکے دکھایا،عوامی ریلیف کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جب حکومت بنائی تو پنجاب میں آٹا 2800کا تھا اب 50فیصد کم ہو چکا ،بہترین اقدامات سے آٹے کی قیمت میں کمی کی گئی،قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچا، پنجاب میں روٹی 20، 25روپے سے کم کر کے 12، 14روپے پر لے آئے،فوڈ کوالٹی ،قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آٹامہنگا کرنے میں ملوث فلور مل کےخلاف سخت ایکشن ہوگا، پنجاب میں بزدار یا نیازی نہیں بلکہ مریم نواز ہیں،پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کردی فیلڈ میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف ایکشن لیں،پھلوں میں مضر صحت کیمیکلز کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا،اپوزیشن اب بس کر ے، پاکستان کو آگے بڑھنے دے۔

دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا اپوزیشن خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے، ٹریلر دکھایا ،فلم ابھی باقی ہے،قیدی نمبر 804 کو انہوں نے جوتیوں پر لکھ دیا، لوگ اپنے لیڈر کا نام ماتھے پر لکھتے ہیں یہ پاو¿ں کی جوتی پر لکھتے ہیں،عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفوں کو بیچا، نوازشریف کو بار بار حکومت سے نکالا گیا، اٹک قلعے میں بھیجا لیکن 9 مئی نہیں کیا،بغاوت کے پرچہ بھی بھگتے لیکن 9 مئی نہیں کیا، صنم جاوید لوگوں کو ساتھ لے کر گئی اور آگ لگائی،کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا۔