حکومت کی بڑی قربانی،اپنی قائمہ کمیٹیاں اتحادیوں کودیدیں

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بجٹ منظوری کےلئے حکومت کی بڑی قربانی، اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی اتحادیوں کو دےدیں۔

پیپلز پارٹی کو 11 اہم کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی،ایک ایک نشست والی جماعتیں بھی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے میں کامیاب ہوگئیں، باپ کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ بھی کمیٹی کے چیئرمین بن گئے۔

ایم کیو ایم کو 2 کی بجائے 4 کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی، پیپلز پارٹی خزانہ، مواصلات، خارجہ امور سمیت اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں بھی کامیاب رہی جبکہ ن لیگ اب اپنے نظر انداز اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنائے گی،پارلیمانی ذرائع نے کہا بجٹ منظوری میں تعاون کےلئے اتحادیوں نے من پسند کمیٹیاں مانگی تھی، وزیراعظم کی منظوری سے ان کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے۔