پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع

اسلام آباد: ( ) حکومت کی جانب سے لیوی چارجز مزید بڑھانے کی صورت میں آئندہ 15 روزکے لیے پٹرول 7.54 روپے اور ڈیزل 9.84 روپے لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

لیوی چارج کو 5 روپے لٹر بڑھانے پر اضافہ زیادہ ہو سکتا ہے جس کے باعث پٹرول 12.54 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84 روپے لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ 30 جون کو فنانس ڈویژن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔